پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کارکنان اور قائدین کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اورچیئرمین نیب ہوں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب نیازی گٹھ جوڑ میں سیاسی طلبی ہے، نیب سیاسی پریس ریلیز جاری کرنے سے اجتناب کرے، اسطرح کی سیاسی بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رانا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پہلے بھی مریم نواز کی گاڑی اور پرامن کارکنان پر انتظامیہ نے پتھراؤ کیا تھا، پرامن سیاسی کارکنان، پی ڈی ایم قائدین کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا نہیں، حکمرانوں کو بچانے اور ”سیاسی انجینرنگ“ کا آلہ کار ہے، سیاسی بدنیتی پر مبنی پریس ریلیز سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔
Comments are closed.