الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں این اے 249 کی نشست پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی، اس پر امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔
امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، جبکہ ریٹرنگ آفیسر (آر او) کے فیصلوں کیخلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقے کے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی، ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔
این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
Comments are closed.