پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کی سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آمد پر آج ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جن کے درمیان جھگڑا بھی ہوا، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
ہنگامہ اضافی افراد کے الیکشن کمیشن کے اندر لے جانے پر ہوا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا فیصل واؤڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا نے کینیڈین شہری ہوتے ہوئے سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے کیا سوچ کر انہیں ٹکٹ دیا، انہیں کیسے پتہ کہ 50 سے 70 کروڑ کا ریٹ چل رہا ہے۔
Comments are closed.