پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واؤڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واؤڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واؤڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم کیئے گئے سینیٹ کے ٹکٹوں پر نظرِ ثانی بھی کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختون خوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے جبکہ نجیہ اللّٰہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک کے ذریعے اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.