جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

فیصل آباد: اینٹ سے باپ کا قتل، اصل وجہ سامنے آگئی

پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کے علاقے چشتیہ ٹاؤن میں شقی القلب بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ قتل کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد کے تھانہ ڈی ٹائپ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم شہباز نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر اپنے باپ کو قتل کیا ہے۔

فیصل آبادپولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے باپ کو سر پراینٹ مار کر قتل کر دیا تھااور پولیس کو ابتدائی بیان میں قتل کی وجہ والد کا نماز کے لیے نہ اٹھنا بیان کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.