اتوار6؍شعبان المعظم 1442ھ 21؍مارچ2021ء

فیصل آباد، اسپتال میں ڈاکٹر کی چاقو کیساتھ آمد، ویڈیو وائرل

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹر کی ڈیوٹی پر چاقو کے ساتھ آمد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ 

الائیڈ اسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر عبدالرحمٰن دو روز قبل ساتھی عملے کو ڈرانے دھمکانے کے لیے  چاقو لے کر آگیا تھا۔

چاقو دکھا کر سینئرز کو ڈرانے اور وارڈز میں گھومنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کارروائی کے لیے سی پی او کو لیٹر لکھ دیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق اسپتال میں چاقو کے ساتھ آنے والے ڈاکٹر کو سینئرز اور ساتھی عملے کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ذہنی مریض قرار دے کر پولیس کو کارروائی کے لیے تحریری درخواست دی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.