پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء

‘فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کوئی بیک ڈور رابطے نہیں’

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں، بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہییں۔

انہوں نے کہا کہ  فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنےلائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہےکورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی اور پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا، پاک فوج نے چینی فوج کی  عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دےدیں ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے، بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے، علی سدپارہ قوم  کے ہیرو ہیں۔

The post ‘فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کوئی بیک ڈور رابطے نہیں’ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.