وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواہد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں دھند کی وجہ مشرقی پنجاب میں جلائی جانے والی فصلیں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ واہگہ پر فضاء لاہور شہر کے مقابلہ زیادہ آلودہ ہے۔
اُنہوں نے اعلان کیا کہ لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورز نصب کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فوگ ٹاور سے اسموگ میں کمی ہوگی۔
Comments are closed.