ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

فواد عالم اپنے منفرد ’اسٹانس‘ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین فواد عالم نے دوران بیٹنگ منفرد ’اسٹانس‘ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بارے میں اظہار خیال کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں فواد عالم کا اپنے منفرد اسٹانس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ اسٹانس بالکل سِمپل ہے کہ جب باؤلر سامنے سے بھاگتے ہوئے آرہا ہوتا ہے تو میرا تب تک یہ اسٹائل ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اُس کا ایکشن مکمل ہونے سے قبل میں اپنی جگہ پر آجاؤں۔‘

فواد عالم نے کہا کہ ’اپنی پوزیشن پر آکر پھر میں گیند کو دیکھتا ہوں، جہاں آجائے وہیں کھیل لیتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ فواد عالم اپنی بیٹنگ کے دوران تینوں اسٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.