بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا حکومت کو خط

برطانیہ کے قانون سازوں ممبروں نے برطانوی حکومت سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے جبراً بے دخل کرنے سے باز رہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہاؤس آف کامنس اور ہاؤس آف لارڈز کی مختلف جماعتوں کے 80 سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومینک راب کو ایک خط میں لکھا ہے کہ اسرائیلی ہم منصب پر یہ واضح کیا جائے کہ اس طرح کی غلطیوں کی وجہ سے برطانیہ اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

خط کے مندرجات میں مزید لکھا تھا کہ جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی آبادی کی جبراً منتقلی چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح کسی قبضہ گروپ کو مقبوضہ علاقے کی آبادی کی جگہ میں منتقل کرنا بھی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ علاقوں سے سفارتی تعلقات میں کمی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضۃ علاقوں میں تیار کی جانے والی اسرائیلی مصنوعات پر تجارتی پابندی عائد کرنے سمیت تمام اقدامات پر غور کیا جانا چاہئے تاکہ قبضہ گروپ کی معیشت کو چیلنج کیا جاسکے۔

The post فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا حکومت کو خط appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.