فرنچ اوپن میں روس اور بیلاروس کے ٹینس کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دے دی جائے گی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق یوکرین حملہ کے بعد دونوں ممالک کے ٹینس کھلاڑیوں کو ومبلڈن اوپن میں شرکت سے روک دیا تھا۔
فرنچ اوپن 22مئی سے شروع ہوگا، فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے صدر گیلس موریٹن نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے ٹینس کھلاڑی سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا کہنا کہ ومبلڈن اوپن کی طرح فرنچ اوپن میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یوکرین جنگ کی وجہ سے ومبلڈن اوپن کی انتظامیہ نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر ایونٹ میں شرکت پر پابندی لگادی تھی۔
Comments are closed.