بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس اعوان نے گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل رکشا چلایا

گوجرانوالہ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے موبائل سستی شاپ اور موبائل دستر خوان کا افتتاح کیا اور موبائل دستر خوان رکشے پر سوار ہوکر رکشہ چلاکر بھی دکھایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی فیملی کا حصہ ہیں اور فیملی میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہی۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں  واضح کردینا چاہتی ہوں کہ وزیراعظم نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے دیں گے اور نا ہی کسی کو حکومتی چھتری سےکسی کو ریلیف لینےدینگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.