جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

فرانس: حجاب پر مکمل پابندی کا قانون متعارف

فرانسیسی دائیں بازو پارٹی کی رہنما میرین لی پین نے تمام عوامی مقامات پر مسلم ہیڈ سکارف پر پابندی کا قانون متعارف کروایا ہے جس پر ووٹنگ کی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق توقع کی جاتی ہے یہ تحریک غیر آئینی شمار ہوگی تاہم یہ سیاست دانوں کے لئے انتخابی مہم کا حصہ ہے جو ملک کے 2022 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اہم ہےٓ۔

ایک پریس کانفرنس میں محترمہ لی پین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ حجاب ایک انتہا پسند لباس کی علامت ہے لہذا انہوں نے اسلام پسندانہ نظریات پر پابندی عائد کرنے کا قانون دیا ہے اور اسے غاصب قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ محترمہ لی پین دو بار فرانسیسی صدر کے عہدے کے لئے انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں اور انہوں نے اپنے والد سے فرانس کی سرکردہ دائیں بازو کی جماعت سنبھالی ہے۔ 2017 کے دوران وہ ایمانوئل میکرون سے واضح فرق سے ہار گئیں تھیں۔

The post فرانس: حجاب پر مکمل پابندی کا قانون متعارف appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.