بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد کا معاملہ، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب

 پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرانسیسی سفیرسےمتعلق قرارداد پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائےگا، وزیرداخلہ شیخ رشید اراکین کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے پر بھی اراکین کو بریف کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.