منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

فرانس، ’بلیک ایلین‘ بننے کا شوق، نوجوان نے چہرہ بگاڑ لیا

فرانس سے تعلق رکھنے والے  نوجوان نے ’بلیک ایلین‘ (خلائی مخلوق) جیسا بننے کے شوق میں چہرہ بگاڑ لیا۔

مذکورہ شخص نے اپنی ناک اور ہونٹ کٹوا دیے جس کے باعث اسے اب بولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ لوفریڈو کے مطابق ہونٹ اور زبان پر کٹ لگانے کے بعد  سے ہی انہیں بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوفریڈو نے نہ صرف اپنے پورے جسم پر بلکہ آنکھوں پر بھی سیاہ رنگ کے ٹیٹوز بنا رکھے ہیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ فرانس میں ناک کٹوانا غیر قانونی ہے اس لیے اسپین میں جا کر اس نے ناک کی سرجری کروائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.