اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملے پر NCOC ایکشن میں آگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگانے کے معاملے پر ایکشن میں آگیا، این سی اوسی کی جانب سے تمام رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کے کوڈز جاری کردیےگئے ہیں۔

این سی او سی، محکمہ صحت اور ای او سی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، اوجھا اسپتال میں غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملہ پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اوسی کی جانب سے تمام رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کے کوڈز جاری کردیےگئے ہیں، کوڈز کے حامل ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔

 دونوں ڈوز کے بعد نادرا سے کوویڈ ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا جس ہیلتھ ورکرز کا کوڈ نادرا کوڈ سے میچ نہیں ہوگا اسے سرٹیفکیٹ نہیں ملےگا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت حکام کو ڈیجٹل مکینزم تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور محکمہ صحت کے سینٹر میں مانیٹرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویکسینیشن سینٹرزمیں ڈیوٹی کرنےوالےافسران کی بھی مانیٹرنگ پرغور کیا گیا اور 60 سال سے زائد افراد کو فی الحال سینو فام ویکسین نہ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سینوفام نے ڈریپ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.