بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کی اکثریت کا فیصل واوڈا کی کارکردگی پر عدم اطمینان

کراچی کے حلقے این اے 249 میں کروائے گئے تین میں سے دو سرویز میں عوام کی اکثریت  نے سابق ایم این اے فیصل واوڈا کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

گیلپ سروے میں 83 فیصد اور اپسوس سروے میں 75 فیصد افراد فیصل واؤڈا کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔

علی زیدی نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کے انتخابی دفتر کے سامنے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی، اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال کو اپنا لہجہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

 پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 77 فیصد نے فیصل واوڈا کی بطور ایم این اے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تینوں سرویز میں حلقےکے زیادہ تر عوام فیصل واوڈا سے ناواقف بھی نظر آئے۔

گیلپ سروے میں 58 فیصد، پلس کنسلٹنٹ میں 65 فیصد جبکہ اپسوس میں 69 فیصد نے گزشتہ انتخابات میں حلقے سے منتخب فیصل واؤڈا سے متعلق نہ جاننے کا کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.