جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خندہ پیشانی سے ترین کی ہر بات سُنیں گے، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا مشورہ دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سُنیں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ علیم خان اور سبطین خان بھی مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیےجہانگیر ترین کی بہت خدمات ہیں، جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی ساتھی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.