بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک جاری ہے، انشا اللّٰہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کے عوام کی سیاست، سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے۔

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جد و جہد ایسے سماج کی ہےجہاں طاقتور، کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.