بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے دو عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔

عمران خان نے کہا کہ جو علاقے ماضی میں پیچھے رہ گئے، انہیں قومی دھارے میں لانا ہماری پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا آفریدی پوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کے 44 ووٹوں کے مقابلے میں 54 ووٹ لےکر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.