بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی حرکتیں بتاتی ہیں کہ وہ خود نہیں آئے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے آئینی طریقے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپنی حرکتوں سے بتاتے ہیں کہ وہ خود نہیں آئے، یہ سلیکٹڈ اور لٹیرے ہیں ۔

کراچی میں فیصل کریم کنڈی نے پی پی لیڈر شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں رہ کر ان کا مقابلہ کریں گے، اس بات پر تمام اتحادی جماعتوں کو راضی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پیٹرول بم گرایا جاتا تھا،اب سمری زیادہ کی بھیجتےہیں ، پھر دو یا تین روپے بڑھا دیتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں شازیہ مری نے کہا کہ آج مہنگائی میں کس کے خزانے بھر رہے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے اندر بھی سوال کریں گے اور باہر بھی، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ان سے سفارتی تعلقات نہیں بنتے ،قدیم سفارتی تعلقات پر ہمیں چین سے ویکسین ملی، جو ان کے قول اور فعل ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،یہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے، جس سونامی کا یہ ذکر کرتے تھے یہ وہ سونامی ہے۔

پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں اور عزت کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم کو ٹی وی پر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، عمران خان اپنی حرکتوں سے بتاتے ہیں کہ وہ خود نہیں آئے، یہ سلیکٹڈ اور لٹیرے ہیں اور کرائے کے ترجمانوں سے بیانات دلواتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.