پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’تمام احباب چیئرمین عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں، عمران خان نے بہت طاقتور مافیا کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وہ اِن خطرات سے آگاہ ہیں۔‘
ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم اپنی دعاؤں سے حالات بدل سکتے ہیں اور ہماری یہ اجتماعی کوشش رنگ لائے گی، انشاء اللّٰہ!‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔
Comments are closed.