بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، شازیہ مری

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے، بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ پی پی مہنگائی کے خلاف میدان میں آچکی ہے، ہمارے کارکن 2 ہفتوں سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کررہے ہیں

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔ 

شازیہ مری نے مزید کہا کہ مہنگائی اورمعاشی بدحالی عوام کو پامال کررہی ہے، آٹا، چاول، گھی، دالیں اور سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی…

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آچکا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.