بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کیخلاف شہبازشریف کی درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے جلد فیصلے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف کی جانب سے مصطفیٰ رمدے نے دلائل دیئے۔

سماعت میں عدالت نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کا بروقت فیصلہ کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے، درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے شہباز شریف کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.