اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سابق ایم این اے کے بیٹے کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گرفتاری کا منصوبہ پہلے سے ہی بنایا گیا تھا، ان کو معلوم ہو گیا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیت جائیگی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ نے پرچے دینے ہیں بڑے شوق سے دیں، ہم نے اپنے مخالفین سے بدلہ ووٹ کے ذریعے لینا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.