بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان صاحب! مافیا کے اصل سرغنہ آپ ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تک عمران خان چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے جہانگیر ترین سے مشورے لیتے رہے اور آج جہانگیر ترین کو چینی مافیا کا سرغنہ کہہ رہے ہیں لیکن حقیقت میں تو عمران خان صاحب ہی مافیا کے اصل سرغنہ ہیں۔

فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتی کشتی طوفانی لہروں میں ہچکولے کھا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق کو پی ڈی ایم اور راجکماری کی فکر پڑی ہے، بی بی کچھ عام آدمی کا بھی سوچ لو۔

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خادمہ جی، نہ پی ڈی ایم کہیں جارہی ہے اور نہ راجکماری لیکن عوام آپ کی نالائقیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز قوم کو نالائقوں کے ٹولے سے نجات دلاکر ہی کہیں جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت سے پہلے مریم نواز برداشت نہیں ہورہی تھیں اور اب حمزہ شہباز کے بعد میاں شہبازشریف بھی باہر آگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سلطنت عمرانیہ کے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے پٹ گئی ہے، عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ چینی مافیا نے ان کو بیوقوف بنایا۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم ’آگے کنواں پیچھے کھائی‘ کی صورتحال سے دوچار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا  کہ پیپلز پارٹی کی علیحدگی کرپٹ اپوزیشن اتحاد کی گِرتی دیوار کو ایک دھکا اور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا اور جعلی راجکماری کی اجارہ داری کے باعث باقی جماعتیں بھی الگ ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.