مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدالتیں سوموٹو لے کر منتخب وزیراعظم کو فارغ کرسکتی ہیں وہ خاموش ہیں، عمران خان جواب دیں سینیٹر بننے والے سے 70 کروڑ روپے کس نے لیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا ٹرائل چل رہا تھا، اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا، جس کے خلاف کام کر رہے ہیں وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، عمران خان کے دفتر میں 70 کروڑ دیئے گئے ، آپ دیکھیں گے وہ بولے گا ایک دن، کس کو 70 کروڑ روپے دیئے۔
نون لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ نیب ، اینٹی کرپشن اورعدالتیں آج کی کرپشن پر خاموش ہیں، کیا آپ کو آٹے ، چینی کی کرپشن نظر نہیں آتی۔
Comments are closed.