بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان این آر او، فردوس باجی بچوں میں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ ٹھپہ پارٹی کی سیاست دھاندلی، پکڑ دھکڑ، لوٹ مار اور مافیا ازم کے گرد گھوم رہی ہے،  فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان دوستوں میں این آر او جبکہ فردوس باجی بچوں میں گولیاں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ آرڈیننس اعلیٰ عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے، عمران خان کو اپنے ارکان اسمبلی پر بھروسہ نہیں رہا اس لیے ایسے آرڈیننس لارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ قوم لنگر خانوں پر، پارلیمنٹ آرڈیننس پر اور ملک اللّٰہ کے سہارے چل رہا ہے جبکہ پاکستان کو لنگر خانوں اور ڈرامے باز سیاستدانوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسے ویژن رکھنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.