ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

عمران خان ’اپنوں‘ کا اعتماد کھو رہے ہیں، نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ’اپنوں‘ کا اعتماد کھو رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تجویز کے بعد وزیراعظم کو پارٹی ارکان اور اتحادیوں کی یاد آگئی ہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ثبوت ہےکہ پی ڈی ایم کامیاب ہے، سرکاری جماعت کے اندر سے خلفشار عیاں ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ خود اپنے وزن سے گریں گے، نکالے جانے سے بہتر ہے کہ عمران خان خود مستعفی ہوجائیں۔

نیربخاری نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی پیشکش سیاسی رشوت کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.