hookup Hawleyville hookup lynchburg va whisper hookup coyote hookup my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان، شیخ رشید کے سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی لگائی جائے، فیصل کنڈی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان اور شیخ رشید کے سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی ترجمان نے کہا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کا پرچار کرنے والوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جیسے مقدس مقام کا لحاظ بھی نہیں کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنایا گیا، پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ سعوی حکام سے مطالبہ ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے، عمران خان اور شیخ رشید کے سعودی عرب داخلے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان انتشار پھیلا رہے ہیں، حکومت عمران خان کی تقریروں پر پابندی لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.