بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علاقائی کانفرنس، میانمار کے فوجی سربراہ جکارتا پہنچ گئے

میانمار ملٹری کے سربراہ جنرل منگ آنگ ہائنگ آسیان علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے جکارتا پہنچ گئے۔ میانمار ملٹری چیف کا فوجی بغاوت کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے عام انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.