بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرب امارات کا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا۔ خلائی مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو مریخ پر بھیجا گیا تھا، تحقیقاتی مشن ہوپ پروب میں کوئی خلا باز نہیں ہے۔

خلائی مشن ’ ہوپ پروب‘ پر نصب آلات مریخ کی معلومات دبئی کے خلائی مرکز بھیجیں گے۔ تحقیقاتی مشن کو 2 مریخی سالوں یعنی 1,374 دن تک کار آمد رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.