ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
جیل حکام نے سخت سیکیورٹی میں عذیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں 10 شریک ملزمان 2014ء میں بری ہوچکے ہیں کیس کی پولیس فائل دستیاب نہیں ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے خلاف تمام مقدمات سینٹرل جیل میں چل رہے ہیں یہ کیس بھی جیل منتقل کیا جائے ۔
عدالت نے ریماکس دیئے کہ اگر مقدمے کے جیل ٹرائل کا محکمہ داخلہ کا کوئی نوٹیفکیشن ہے تو پیش کیا جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے ملزم عذیر بلوچ کے وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.