
کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی کلری تھانے میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
پولیس کے مطابق عذیر بلوچ و دیگر پر ہنگامہ آرائی، بلوہ جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیوں پر پتھراؤ کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف کلری تھانے میں 2012 ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ کیس میں 3 ملزمان طارق سیاپا، عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سرغنہ لیاری گینگ وار عذیر بلوچ اب تک 12 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔
Comments are closed.