2010 free hookup apps cd hookups in cochise county gay hookup places in gloucester county nj coyote hookup hookup Cresskill New Jersey free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا سے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقا میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔

کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا بوسٹر ویکسین کے لیے’مکس اینڈ میچ‘حکمت عملی کی اجازت دے دی ہے، بوسٹر کے لیے اہل افراد بنیادی ویکسینیشن کے بعد فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وبا دوبارہ سراٹھاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کے مطابق بچوں میں ویکسینیشن کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.