
عارف والا میں گودام پر چھاپا مار کر چینی کی 800 بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
چینی قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا، ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گودام مالک کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ بھجوا دی گئی۔
یاد رہے کہ وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی کی درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی کے باعث درآمد کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر جلد دیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.