بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طاہر اشرفی سے قاضی القضاۃ فلسطین کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی سے قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الحباش نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران حافظ طاہر اشرفی اور ڈاکٹر محمود الحباش نے فلسطین اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی انتخابات میں اسرائیلی مداخلت اور انتخابی عمل روکنے کی سازشوں کی شدید مذمت کی۔

ڈاکٹر محمود الحباش نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور حکومت کی تائید پر مشکور ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطینی مسئلے کا پُرامن حل ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی حکومت و عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، خطےمیں امن اور سلامتی کے لیے فلسطینی مسئلے کا حل ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.