بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان نے ماسکو میں افغان امن کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی

افغان حکومت کے بعد طالبان نے بھی ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں، طالبان کا دس رکنی وفد ماسکو کانفرنس میں شریک ہوگا، جس کی قیادت نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔

اس سے پہلے ہفتے کو افغان حکومت بھی ماسکو میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا کہہ چکی ہے، روس میں افغان امن مذاکراتی کانفرنس 18 مارچ کو ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.