بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طارق جمیل کی اپنی پوتی کیساتھ تصاویر مقبول

طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 60 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.