جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح ہوگی، علی اسجد ملہی

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح ہوگی۔

پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے سٹی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر اُنہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ بھی بہتر نظر آرہا ہے۔

علی اسجد ملہی نے کہا کہ شام میں جیت کی خوشخبری ملے گی، پچھلی دفعہ بھی یہ ہارے تھے اس دفعہ بھی یہ ہاریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج کسی ووٹر کو روکا یا تنگ نہ کیا جائے، ورنہ انہیں پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آج رات پورا پاکستان دیکھے گا کہ پی ٹی آئی جیتی ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار  نے کہا کہ یہ لوگ پچھلی بار کی طرح ضلع سے باہر بہت سے لوگ لے کر آئے ہوئے ہیں، یہ لوگ اس بار بھی ہاریں گے اسی لیے خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی اسجد ملہی نے کہا کہ صبح کا وقت ہے، دوپہر تک ٹرن آؤٹ بہتر ہوجائے گا۔

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے جبکہ ہمارے ورکرز محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.