منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

ضمنی الیکشن، حلیم عادل شیخ کوحلقے سے نکال دیا گیا

کراچی کے ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقے سے باہر نکال دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقے سے باہر نکالا گیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے الزام لگایاگیا ہے کہ حلیم عادل شیخ مسلح افراد کے ساتھ حلقے میں گشت کر رہے تھے اور خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔

دوسری جانب حلیم عادل کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، بلٹ پروف گاڑی پر نشانات بھی موجود ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں نہیں لیا گيا ہے جبکہ انتخابی حلقے میں فائرنگ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.