بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نےصنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق ٹیکسٹائل کی61 کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

7صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مینوفیکچررز اور صنعتوں کو گیس فراہمی روکنے کے فیصلے کے خلاف جاری حکم امتناع واپس لیا جاتا ہے، کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کروا سکتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 26 جنوری کو سی سی پیز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حکومت کے فیصلے کے مطابق گھریلو گیس کی سستی فراہمی کم ہورہی ہے، کابینہ کے فیصلے کے مطابق صنعتی صارفین کے غیر موثر سی پی پیز میں ان کی کھپت قومی خزانے کو بڑا نقصان تھا۔

کمپنیوں نے یہ کہتے ہوئے کابینہ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا کہ یہ ان کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا درخواست گزار کمپنیوں نے اپنا کیس غلط انداز میں پیش کیا، سیکریٹری پٹرولیم کے مطابق پالیسی بنانے کا عمل ایک سال پہلے شروع کیا اسٹیک ہولڈرز سے قانونی مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.