جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

صرف46 منٹ میں ریاض سے جدہ کا سفر

جہاز سے بھی تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے والی ورجن ہائپرلوپ ٹیکنالوجی اب خلیجی ممالک کو آپس میں ملائے گی۔

ورجن ہائپرلوپ کی رفتاری اتنی تیز ہوگی کہ ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹ میں طے ہوگا۔ 

یہ ٹیکنالوجی جدہ، مکہ مکرمہ، ریاض، کویت،   ابوظبی ، دبئی اور مسقط کے درمیان تیز ترین سفری روابط کی گرہ باندھے گی۔

اگلے ہفتے سعودی عرب میں بگ 5 سعودی شو ہونے جارہا ہے جس میں ممکنہ طور پر ہائپرلوپ ٹیکنالوجی کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ ہائپرلوپ کی رفتار متوقع طور پر  172 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.