بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدقہ فطر اور فدیہ فی کس کم از کم 140 روپے ہے

مفتی منیب الرحمٰن نے صدقہ فطر اور فدیے سے متعلق بیان جاری کردیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق جو کے نصاب سے 320 روپے اور کھجور کے نصاب سے 960 روپے صدقہ فطر بنتا ہے۔

مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920 روپے بنتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.