بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت کا کوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدرمملکت نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن وسکون برباد کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔

اس موقع پر صدر مملکت کینے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا تھا کہ جہاں دھماکا ہوا وہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں، ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکیورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی، دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.