سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو آج طلب کرلیا۔ سینیٹ الیکشن کی پوری اسکیم بھی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے۔ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہوسکے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.