بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم قاری نور محمد کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر پہلی اذان دینے کی سعادت بھی حاصل تھی۔

قاری نور محمد کی نمازِ جنازہ مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ انھیں ان کے آبائی شہر اٹک میں سپردِ خاک کیا گیا۔

جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء نے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.