جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

صادق سنجرانی 48 ووٹ لےکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل یو سف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

ایوان میں موجود 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ آخری ووٹ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے کاسٹ کیا۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر محسن عزیز نےاپوزیشن کے پولنگ ایجنٹ سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی دلیل کا جواب دیدیا۔

پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے کا اعلان کیا۔

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق سات ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی۔

سینیٹ الیکشن کی مکمل کوریج کیلئے کلک کیجئے

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔

مظفرحسین شاہ نے ووٹنگ سے پہلے بیلٹ باکسز کھول کر دکھانے کی ہدایت دی جس کے بعد بیلٹ باکسز سیل کردیے گئے،اور بتایا گیا کہ پولنگ شام 5 بجے بند کردیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے عمل میں پہلا ووٹ پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا، جبکہ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے آخری ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹنگ کے عمل کے لیے حروف تہجی کے اعتبار سے سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے بلایا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے دوران سینیٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر دیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی ۔

نئے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے خفیہ رائے شماری ہوئی، اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نئے چیئرمین سینیٹ کروائیں گے۔

مظفرحسین شاہ نے ووٹنگ سے پہلے بیلٹ باکسز کھول کر دکھانے کی ہدایت دی جس کے بعد بیلٹ باکسز سیل کردیے گئے،اور بتایا گیا کہ پولنگ شام 5 بجے بند کردیں گے۔

صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔

پولنگ سے قبل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپوزیشن چیمبر میں آئے اور نون لیگی رہنماؤں اور سینیٹرز سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ سے ملاقات اور مشاورت کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کے سینیٹرز اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.