ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

صادق سنجرانی دوسری بار چیئر مین سینیٹ منتخب

اسلام آباد: نئے چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخاب میں حکومتی  جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی نے جبکہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہورہا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا اور ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔

تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جبکہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے  ،  ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹوں‌ پر اعترض اٹھایا جسے پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کر دیا اور صادق سنجرانی کو کامیاب قرار دے دیا جبکہ پریذائیڈنگ افسر نے صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کےلیے 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے،  جماعت اسلامی ‏کے رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ جماعت اسلامی کے مشتاق احمد کا نام پکارا گیا مگر وہ موجود نہیں تھے ، پریزائڈنگ افسر نے گھنٹی بجا کر ایک منٹ اضافی دیا اور مشتاق احمد خان کا نام پکارا لیکن وہ غیرحاضر تھے۔

You might also like

Comments are closed.