جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شیری رحمان کا غریبوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے غریبوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیری رحمان نے کورونا وائرس ویکسین کی غیر منظم قیمتوں پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے کہا  کہ ویکسین مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر پیسا بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں ویکسین 160 فیصد مہنگی مل رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے نچلا طبقہ ویکسین نہیں خرید سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار نے اس عالمی بحران میں اپنی ذمہ داری پرائیویٹ اداروں کےسپرد کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.